پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی جبر و استبداد کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا۔ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے کیونکہ 27 اکتوبر 1947 کو آج ہی کے دن بھارتی فوج نے سری نگر میں اتر کر اپنا غاصبانہ قبضہ جمایا تھا۔ یومِ سیاہ پر پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے اور دکانیں، ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں