"مجھے غیر اخلاقی تعلقات کے بدلے کام کی پیشکش ہوئی "، عرفان خان

ممبئی :ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اداکار عرفان خان نے انڈسٹری میں جنسی زیادتیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں بھی کئی مرتبہ غیر اخلاقی تعلقات کے بدلے میں کام کی آفر ملی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی فلم 'قریب قریب سنگل' کے پرومووشن کے موقع پر بات چیت کے دوران عرفان نے بتایا 'مجھے کئی مرتبہ ایسی پیشکش یا اشارے دیے گئے کہ اگر میں ان کے ساتھ  ناجائز تعلقات بناؤں تو  مجھے کام مل جائے گا۔ اور یہ آفرمجھے مردوں اور عورتوں دونوں کی جانب سے ملتی تھی لیکن اب میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔عرفان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے ساتھ ایسے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہاں آپ کو نہ کہنے کا حق ہوتا ہے لیکن اگر کوئی شخص بار بار لوگوں کے ساتھ ایسا کرتا ہے تو اس کا پردہ فاش ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا  دراصل ایک بیماری ہے جس کا علاج ضروری ہے۔ آج بالی ووڈ ناظرین ہالی ووڈ اور علاقائی فلموں کا رخ کر رہے ہیں اور بڑی بڑی فلمیں ناکام ہو رہی ہیں، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ فلمساز موضوع کا انتخاب تو کر لیتے ہیں لیکن اسے سمجھنے میں نا کام ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے۔