”مولا جٹ 2“ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہو گئی

”مولا جٹ 2“ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہو گئی

کراچی: کامیاب پاکستانی فلم مولاجٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے مولا جٹ 2 کے پروڈیوسرز اور فلم کی کاسٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ مولا جٹ کے پروڈیوسر نے مولا جٹ 2 کے پروڈیوسرز کو بغیر انکی رضامندی لئے فلم دوبارہ بنانے کیلئے نوٹس جاری کیا ۔ یہ نوٹس باہو فلمز کارپوریشن اور سرور بھٹی کی جانب سے ہدایتکار بلال لاشاری سمیت فلم کی کاسٹ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو بھیجا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ”مولاجٹ “کا شمار پاکستانی سینما کی چند یاد گار فلموں میں ہوتا ہے۔ ”مولا جٹ“ میں اداکار سلطان راہی، مصفطیٰ قریشی اور آسیہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہدایت کار بلال لاشاری نے ”مولاجٹ 2“ بنانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو فلم میں کاسٹ کیا تاہم ”مولا جٹ 2“ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں