قطر نے روس کیساتھ دفاعی معاہدے کا دعویٰ کر دیا

قطر نے روس کیساتھ دفاعی معاہدے کا دعویٰ کر دیا

دوحہ: قطر نے کہا ہے کہ اس نے روس کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ گزشتہ روز روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور وزیر دفاع خالد بن محمد التیاہ سے دوحہ میں ملاقات کی تھی۔

ماسکو حکومت کے مطابق کسی بھی روسی وزیر دفاع کا اس خلیجی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ قطر کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک فوجی تکنیکی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں جبکہ دوحہ حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں