روس نے بارہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامل نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

روس نے بارہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامل نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

ماسکو: روس نے 12 نیو کلیئر ہتھیاروں کے حامل نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ روسی فوج نے دعویٰ کیا کہ میزائل ہیرو شیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے۔ بین البراعظمی میزائل آر ایس 28 سرمٹ نے 5 ہزار 793 کلو میٹر پر ہدف کو نشانہ بنایا۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ نیا میزائل کسی بھی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر پورے ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔ روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ نیا میزائل 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے اور اس نے تربیتی مشقوں کے دوران تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

روس کی جنگی مشقوں پر نیٹو کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ زاپاد مشقوں کی نوعیت کے بارے میں روس نے نیٹو کو گمراہ کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیطان دوم نامی بیلسٹک میزائل پورے برطانیہ کو ایک ہی حملے میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔ شیطان دوم میزائل امریکا کی ریاست ٹیکساس کو بھی ایک ہی حملے میں نیست و نابود کر دے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں