دسمبر میں شادی کی خبریں افواہ ہیں : انوشکا شرما

دسمبر میں شادی کی خبریں افواہ ہیں : انوشکا شرما

ممبئی : گذشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنی ہوئیں ہیں ۔ بھارتی میڈیا اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اس سال دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہیں اور ان خبروں کو افواہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ ہم دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ دراصل یہ افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دلہن اور دولہا بن کر فوٹو شوٹ کروایا۔ اس کے بعد بھارتی میڈیا نے دونوں اسٹارز کی شادی کی خبروں کی پیش گوئی کر دی لیکن انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ابھی فی الحال ہم دونوں کی توجہ کیرئیر پر مرکوز ہے اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔