کرینہ کپور اور شاہد کپورنے راستےجدا کر نے کے بعد ایک دوسرے کاسامنا کیسے کیا ، اہم انکشاف

کرینہ کپور اور شاہد کپورنے راستےجدا کر نے کے بعد ایک دوسرے کاسامنا کیسے کیا ، اہم انکشاف

ممبئی: معروف بھارتی اداکاروں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیا ن مبینہ تعلقات تھے۔دونوں کی محبت کی داستان کے چرچے دور دور تک تھے لیکن دونوں اداکاروں نے اچانک ایک دوسرے سےراستے جدا کر لیے تھے۔راستے جدا کرنے کے بعد معروف اداکاروں کرینہ کپور اور شاہد کپورنے ایک دوسرے کاسامنا کیسے کیا ، قریبی دوست نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "جب وی میٹ" کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنےراستے جدا کر لیے تھے۔ لیکن ان کےقریبی دوست اور فلم میں انشومن کا کردار ادا کرنے والے اداکارنے بتا یا کہ دونوں اداکاروں کو شوٹنگ کے درمیان دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ ان دونوں اداکاروں کے درمیان کوئی تنازع چل رہا ہے۔لیکن شوٹنگ کے بعد دونوں اداکار ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے تھے۔


تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات وقت کے ساتھ ختم ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔یاد رہے کہ کرینہ کپور نے اپنے بیان میں بتا یا تھا کہ شاہد نے سب سے پہلے مجھے اپنی شادی کی خبر دی تھی اور مجھے بہت خوشی ہوئی تھی کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔