بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کر کے خطے میں امن قائم کرے : ممنون حسین

کراچی: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرے ، پورے خطے کاامن اور خوشحالی جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے ساتھ منسلک ہے۔
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس روز 1947کو بھارتی افواج نے سرینگر میں داخل ہو کر غیر قانونی تسلط قائم کیا جوانسانی تاریخ کا ایک سب سے المناک باب ہے۔ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت سے قابض افواج کے خلاف اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں جموں و کشمیر کے مسئلہ کا پرامن اور جمہوری حل فراہم کرتی ہیں، ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ سلامتی کونسل کی منطور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرے ، پورے خطے کا امن اور خوشحالی جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے ساتھ منسلک ہے، پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے تک اخلاقی ، سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف براہ راست ہتھیار اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں۔ لوگوں کی آنکھوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہوئے ان کی بینائی چھینی جا رہی ہے جس کی تہذیب یافتہ دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔