سعودی شہری تفریح اور فلموں پرسالانہ کتنے اربوں ڈالر خرچ کررہےہیں؟

سعودی شہری تفریح اور فلموں پرسالانہ کتنے اربوں ڈالر خرچ کررہےہیں؟

سعودی شہری تفریحات اور ثقافت کے دیوانے ہیں۔اور اسی دیوانگی پہ سعودی شہری سالانہ اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی شہری سینما گھروں میں فلمیں دیکھنے کیلئے پڑوسی ممالک کا سفر کر رہے ہیں۔ سینما گھروں کے قیام کے بغیر مقامی سرمایہ کار فلم سازی پر رقم خرچ نہیں کریں گے۔ اس قسم کے خیالات کا اظہار کنگ فہد کلچرل سینٹر میں مختصر فلموں کے مسابقہ پروگرام کے بعد بڑے پیمانے پر کیا جانے لگا ہے۔
شائقین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کنگ فہد کلچرل سینٹر میں مختصر فلموں کا مقابلہ سعودی عرب میں سینما گھروں پر پابندی اٹھانے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی شہری تفریحات اور ثقافت کے دیوانے ہیں۔ سعودی حکام سینما گھر کھولنے کی اجازت جلد دے دیں گے۔ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی اجازت دینے کے بعد اسی اقدام کی توقع کی جا رہی ہے ۔ایک ویب سائٹ پر کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب میں سینما گھروں کی بحالی مستقبل میں سیاحت اور تفریحات کا بنیادی مطالبہ ہے۔ سعودی عرب میں فلمساز سمجھتے ہیں کہ یو ٹیوب کے زمانے میں سینما گھروں پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں۔