ناسا کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والی خاتون کا تعلق کس ملک سے? جان کر خو ش ہو جائیں گے

ناسا کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والی خاتون کا تعلق کس ملک سے? جان کر خو ش ہو جائیں گے

ڈھاکہ :بنگلہ دیشی نژاد طالبہ محمودہ سلطانہ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین ایجاد پر عالمی خلائی ادارے ناسا کی طرف سے سالانہ اعلیٰ ترین اعزاز کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔
امریکی پروفیسر رابرٹ ایچ گوڈرڈ کے نام پر قائم ناسا کے پروگرام گوڈرڈ اسپیس فلائٹ سینٹرز انٹرنل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی آر اے ڈی) میں بنگلہ دیشی نژاد انجینئر محمودہ سلطانہ کو سال کے بہترین تخلیق کار کا ایوارڈ دیا گیا ۔ سلطانہ کو یہ ایوارڈ خلا میں مزید بہتر طریقے سے کام کرنے والے نینو مٹیریلز اور ڈیٹیکرز کا کامیاب تجربہ کرنے پردیا گیا ہے ۔ناسا کا اعلیٰ ترین اعزاز بنگلہ دیشی خاتون کے نام‎
گوڈرڈ کے چیف ٹیکنالوجسٹ نے سلطانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین تکنیکی و تخلیقی ذہن کی مالک اور متاثر کن صلاحیتوں کی حامل ہے۔ وہ اس کم عمر طالبہ کی کامیابی سے نہایت خوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سلطانہ مستقبل میں مزید کارنامے سر انجام دے گی۔سلطانہ اپنے بارے میں بتاتی ہیں کہ جب ہم اس ادارے میں نئے نئے آئے تھے تو سب کے پاس نہایت اچھوتے آئیڈیاز تھے جو باہر کی دنیا کے افراد کے لیے نہایت انوکھے اور ناقابل عمل تھے لیکن سب نے اپنے تخیلات و تصورات پر کام کیا اور سب ہی اس میں کامیاب ہوئے۔
محمودہ سلطانہ اس وقت دنیا کے بہترین تحقیقی اداروں میں سے ایک میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ساتھ بھی طبیعات کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔سلطانہ نے اپنے خاندان کے ساتھ بہت کم عمری میں بنگلہ دیش سے ہجرت کرلی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم کیلی فورنیا میں مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے ایم آئی ٹی سے ہی کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی بھی کی۔