سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا پاک سری لنکا کرکٹ میچ کےلئے قائم عارضی ہسپتال کا دورہ

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا پاک سری لنکا کرکٹ میچ کےلئے قائم عارضی ہسپتال کا دورہ

لاہور: سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے  پاک سری لنکا کرکٹ میچ کےلئے قائم عارضی ہسپتال کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اس موقع پر  کہا ہے کہ ٹی 20میچ کےلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر دیا ہے،

اس عارضی ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کی سہولت بھی موجود ہے، اس اہم موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دو شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے،عارضی ہسپتال میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔
اسکے علاوہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہماری عوام کا پسندیدہ کھیل ہے ۔