حکومتی نا اہلی، جہیز کے فوائد کو نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

حکومتی نا اہلی، جہیز کے فوائد کو نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

ممبئی:ہر مذہب اور مسلک  تعلق رکھنے والےلوگ جہیز کو ایک لعنت قرار دیتے ہیں اس کی وجہ سے معاشرے میں بہت سے برائیاں جنم لیتی ہیں مگر انڈیا کے شہر شانتی نگر کے سینٹ جوزف کالج کے اساتذہ نےسوشیالوجی کے طالب علموںکو نصاب میں جہیز کے فوائد پڑ ھانے شروع کر دئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اس مضمون میں جہیز لینے اور دینے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور اس ناصور کو جڑ سے ختم کرنے کی بجائےاس کے فوائد کو پڑھا کر جہیز کی جڑیں مزید مضبوط کی جارہی ہیں ۔


اس مضمون میں نہ صرف عورتیں کی تذلیل کی گئی ہےبلکہ جہیز کو لڑکیوں کے لئے ایک نعمت قرار دیا گیا ہے۔ مصنف کے مطابق جو لڑکیاں بدصورت ہوتی ہیں، حہیز ان کی شادی کروانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔اس کے ذریعے اچھے ، خوبصودت لڑکوں کو لبھا کر شادی کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اچھا جہیز دے کر ماں باپ اپنی بیٹی کی شادی اونچے گھرانے میں کرواسکتے ہیں ۔