شامی فوج سارن گیس حملے کی ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کا الزام

شامی فوج سارن گیس حملے کی ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کا الزام

دمشق:اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کی انتظامیہ اپریل 2017 میں خان شیخون پر سارن گیس کے حملے کی ذمے دار ہے۔ دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

عرب ٹی وی نے غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 4اپریل 2017میں شام کے صوبہ ادلب کے قصبہ خان شیخون پر ایک سارن گیس کا حملہ ہوا تھا۔

جس کے نتیجے میں کم از کم 83افراد ہلاک ہوئے۔آزاد ذرائع کا دعوی ہے کہ حملے میں 30بچوں سمیت 87افراد ہلاک ہوئے تھے۔جواب میں بحیرہ قلزم میں موجود امریکی بحری جہازوں نے شام کے الشعیرات بیس پر لروز ٹوماہوک میزائل داغے تھے۔امریکا کا دعوی تھا کہ مذکورہ گیس حملہ اسی فوجی اڈے سے ہوا تھا۔