ڈاکٹر محمد فیصل دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر

ڈاکٹر محمد فیصل دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کو ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مقرر کردیا گیا۔ نفیس ذکریا فارن سروس آف پاکستان کے افسر ہیں اور انہیں 4 جون 2016 کو دفتر خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا، وہ خارجہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور دفتر خارجہ کے سینئر افسران میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

نفیس ذکریا جکارتہ، بنکاک اور ابو ظہبی سمیت دیگر ممالک میں موجود پاکستانی سفارتکاروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور سارک کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ نفیس ذکریا کو ملائشیا میں پاکستان کا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے اور آج دفتر خارجہ میں انہوں نے الواداعی بریفنگ دی۔

نفیس ذکریا نے الوادعی بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل کی بطور نئے ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر فیصل اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور سارک کے عہدے پر فائز تھے اور وہ بھی خارجہ امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں