نیب کی کسی ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا، ترجمان

نیب کی کسی ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا، ترجمان

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ نیب کی کسی انکوائری ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا۔


ترجمان نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیب کی انکوائری ٹیم کے دورہ لندن کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد، من گھڑت اور غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کی کسی انکوائری ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا۔ اس لئے نیب کی انکوائری ٹیم کو شواہد ملنے یا نہ ملنے کا تاثر درست نہیں۔

یاد رہے مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ "نیب ٹیم لندن سے خالی ہاتھ آئی ہے "، تاہم احتساب بیورو کے ذرائع کی جانب نے کہا ہے کہ ہماری کوئی ٹیم لندن نہیں گئی ۔