چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے خلاف متعدد  دفعہ پرچہ آؤٹ ہونے، مبینہ بدعنوانی اور طلبا/طالبات کے مفادات کا تحفظ نہ کرنے پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ نیب نے اس سلسلہ میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی ہدایت پر انکوائری شروع کر دی ہے۔

نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میرٹ، شفافیت اور ٹرانسپرنسی کے برخلاف کسی بھی ادارے کو طلبا/ طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔ نیب تمام طلبا/ طالبات کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گا اور کسی کی محنت کو ضائع اور رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نیب کو NTS کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں جن کو یکجا کر کے انکوائری کا حکم دیا اور کارروائی کا نیب نے آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ NTS کے متعدد مواقع پر پرچے آؤٹ ہوئے جس سے طلباء کے وسائل، وقت اور محنت کرنے والے طلبا/ طالبات کی حق تلفی ہوئی۔ اس ضمن میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا NTS پرچہ آؤٹ ہونے کے دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ NTS کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر NTS اپنی سفارشات مرتب کرے تاکہ ملک میں ذہین اور قابل طلبا/ طالبات کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں