پاکستان نےدہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دیں : خرم دستگیر

پاکستان نےدہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دیں : خرم دستگیر

اسلام آباد:وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔


ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے اطالوی پارلیمان کا دورہ کیا اطالوی پارلیمنٹ پہنچنے پر وزیر دفاع کا صدر فرانسکو گاروفانی نے استقبال کیا وزیر دفاع نے اطالوی پارلیمان کی دفاع اور خارجہ امور کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی اور انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستن کی کاوشوں سے آگاہ کیا خرم دستگیر نے کہا پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی اور ہم نے پاکستان سے محفوظ تمام دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا


انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے افغانستان میں امن کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا استحکام ممکن نہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ کشمیر ستر سال سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دے تاکہ کشمیری عوام آزادی سے زندگی بسر کرسکیں ۔