غیر حاضریوں پر چیئر مین سینٹ نے وفاقی وزرا کو الٹی میٹم دیدیا

غیر حاضریوں پر چیئر مین سینٹ نے وفاقی وزرا کو الٹی میٹم دیدیا


اسلام آباد: چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی وزراء کی طرف سے ایوان بالا کو نظر انداز کرنے اور اراکین سینٹ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کیلئے حاضر نہ ہونے پر شدید ردعمل دیا ہے


اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے عندیہ دیا ہے کہ وفاقی وزراء اپنی روش بدلیں ورنہ اگلے ہفتے سے رول 13 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرناشروع کرونگا پھر کوئی گلہ نہ کرے میاں رضا ربانی نے سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی کے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر لیڈر آف دی ہائوس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کل متعلقہ وزیر نے ہائوس سے ناسازی صحت کی درخواست پر رخصت حاصل کی لیکن کارروائی کے اختتام کے بعد چیمبر میں گیا تو وزیر کیڈ ٹیلی ویژن پر جلسے سے خطاب کررہے تھے


وفاقی کابینہ کے اراکین کا ایوان بالا کے ساتھ رواء رکھے جانے والا رویہ ناقابل قبول ہے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی ورنہ رول 13 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال میرا حق ہے لیڈر آف دی ہائوس راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینٹ کے رولنگ کے جواب میں وزیر کیڈ سے وضاحت طلب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے