قطربحران تو انتہائی چھوٹا معاملہ ہے:سعودی ولی عہد

قطربحران تو انتہائی چھوٹا معاملہ ہے:سعودی ولی عہد
قطربحران تو انتہائی چھوٹا معاملہ ہے:سعودی ولی عہد
قطربحران تو انتہائی چھوٹا معاملہ ہے:سعودی ولی عہد
قطربحران تو انتہائی چھوٹا معاملہ ہے:سعودی ولی عہد

جدہ:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ بحران انتہائی چھوٹا معاملہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سعودی رہنما کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ بحران کا ہماری سرمایہ کاری پر چنداں اثر نہیں پڑا۔
شہزادہ محمد کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی جنگ اس لئے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ حوثیوں کی شکل میں نئی حزب اللہ کو اپنی سرحدوں سے دور رکھ سکیں۔


انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ہم یمن کی جنگ اس لئے جاری رکھیں گے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ کوئی نئی حزب اللہ سر نہ اٹھانے پائے کیونکہ یمن میں لبنان سے زیادہ خطرات ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے بہ قول یمن ایک اہم ملک ہے جو اہم بحری گزرگاہ باب المندب کے سنگم پر واقع ہے۔ اگر وہاں کچھ گڑبڑ ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے دنیا کی 10 فیصد تجارت رک جائے گی۔ یہی نکتہ بحران کی جڑ ہے۔