اقوا م متحدہ کا 130اسرائیلی کمپنیوں پر پابند ی کا اعلان

جنیوا:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر نے غرب اردن میں اسرائیلی آبادی کے علاقوں میں سرگرم عمل اسرائیل کی ایک سو تیس کمپنیوں کو سخت خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر زید رعد بن حسین نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں سرگرم عمل اسرائیل کی ایک سو تیس کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انھوں نے اگر صیہونی بستیوں کی تعمیرات کا عمل جاری رکھا تو ان کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

انھوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کی سرگرم عمل ایک سو پچاس کمپنیوں کا نام شامل کئے جانے کے سلسلے میں انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ کمپنیاں صیہونی بستیوں میں سرگرم عمل ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔