انڈیا کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم 2.0ریلیز کیلئے تیار

انڈیا کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم 2.0ریلیز کیلئے تیار


ممبئی:انڈیا کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم 2.0 آئندہ برس جنوری میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے


تفصیلات کے مطابق سات سال قبل آنے والی بھارتی تامل فلم اینتھران جس کا ہندی ورژن روبوٹ کے نام سے ریلیز کیا گیا تھا، اب تک لوگوں کو یاد ہے۔تاہم اب اس سائنس فکشن فلم کا سیکوئل بھی ریلیز کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، فلم کے سیکوئل کو 2 پوائنٹ 0 کو نام سے آئندہ برس جنوری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔


بھارت کی اب تک مہنگی ترین فلم کا اعزاز رکھنے والی 2 پوائنٹ 0 میں اس بار رجنی کانت کے ساتھ بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ایمی جیکسن اور دیگر اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔قریبا ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی 2 پوائنٹ 0 کو اب تک کی بھارت کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم کہا جا رہا ہے۔