فیس بک کا صارفین کی آسانی کیلئے انتہائی شاندار اقدام

فیس بک کا صارفین کی آسانی کیلئے انتہائی شاندار اقدام

کیلی فورنیا : مایہ ناز سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے گاڑیاں خریدنے کے خواہش مند صارفین کیلئے بہت سی آٹو ڈیلرشپ ویب سائٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس سے فیس بک کے مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم پرگاڑیوں کی خریدو فروخت کافی آسان ہوجائےگی۔
فیس بک نے مارکیٹ پلیس کو اکتوبر 2016 میں لانچ کیا تھا۔ یہاں پر گاڑیوں کیلئے پہلے ہی ایک درجہ بندی ہے، جس میں آپ سال، ماڈل، مائلیج اور قیمت کےلحاظ سے گاڑی تلاش کر سکتے ہیں۔فیس بک اپ مارکیٹ پلیس پر گاڑیوں کے لیے ایک الگ سیکشن مختص کر رہا ہے۔
اس سیکشن میں ڈیلرز کی تمام گاڑیوں کی تفصیلات اور رابطہ نمبر ہونگے۔اس سیکشن میں اب Edmunds، Cars.com، Auction123 ، CDK Global اور SocialDealer کے تمام سٹاک کی تفصیلات بھی ہونگی۔ فیس بک گاڑی فروخت ہونے پر ڈیلرز سے پیسے تو نہیں لے گا لیکن فیس بک اس سیکشن کو بھی اپنے اشتہاری مقاصد کے لیےضرور استعمال کرے گا۔اس وقت یہ فیچر صرف امریکا میں دستیاب ہے۔ فیس بک یورپی ممالک کے لیے بھی دوسرے فیچرز جیسے ملازمتیں، ٹکٹس، تقریبات اور کرائے کے گھر وغیرہ کی تلاش ، پر کام کر رہا ہے.