شمالی کوریا انسانیت کیلئے تباہ کن ہتھیار تیار کر رہا ہے : امریکہ

شمالی کوریا انسانیت کیلئے تباہ کن ہتھیار تیار کر رہا ہے : امریکہ


سیول: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا ایسے ہتھیار تیار کرر ہا ہے جو کہ انسانیت کے لئے تباہ کن خطرہ ہیں۔


اپنے سیول کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیمر میٹس نے کہا کہ شمالی کوریا ایسے ہتھیار تیار کررہا ہے جو انسانیت کے لئے تباہ کن ہے تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا کو اسکے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے لئے تمام تر ممکن کوششیں کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے جزیرہ نما کوریا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ شمالی کوریا کے جوہری ایشو کے حل کے لئے سفارتی راہ کو ترجیح دے رہی ہے تاہم طاقت کا استعمال بھی میز موجود ہے