چار ہزار سکھ یاتری بابا گرو نانک کا جنم دن منانے پاکستان آئینگے

چار ہزار سکھ یاتری بابا گرو نانک کا جنم دن منانے پاکستان آئینگے


شیخوپورہ:سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں چار ہزار کے قریب سکھ یاتری کینڈا،انگلینڈ،امریکہ اور دیگر یورپین ممالک کے علاوہ بھارت سے09 روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔


تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری یکم نومبر کو بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچیں گے۔ اور یہاں ضلع ننکانہ صاحب ، ضلع شیخوپورہ ، ضلع نارووال ،ضلع گوجرانوالہ،حسن ابدال اور دیگر مذہبی مقامات پر متھا ٹیکیں گے۔


سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد اور مذہبی مقامات پر اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئےDPO شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے گردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے بائی نیم ڈیوٹیاں لگا کرسیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔