دوسرا ٹی 20: پاکستان کی سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

دوسرا ٹی 20: پاکستان کی سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

ابوظہبی: پاکستان نے اور سری لنکا کے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت ایک بار پھر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف پہلا میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بھی پاکستانی قائد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کی تھی۔