ایران جلد ہی امریکہ کو مشرق وسطیٰ سے نکال باہر کرے گا: جان مکین

ایران جلد ہی امریکہ کو مشرق وسطیٰ سے نکال باہر کرے گا: جان مکین

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مقابلے میں اگر صحیح حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو وہ امریکہ کو مشرق وسطی سے نکال باہر کر دے گا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریپبلکن پارٹی کے سینئر سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور اس علاقے کے مسائل کے بارے میں صحیح اسٹریٹیجی کے فقدان کی بنا پر امریکہ کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔ انھوں نے عراق، شام اور یمن میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایسے وقت میں بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے کہ امریکہ کے اتحادی عرب ممالک ایران کو بڑا خطرہ قرار دینے کے باوجود قطر کے ساتھ کشیدگی سے دوچار ہیں۔

 جان مکین نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ مشرق وسطی کے مسائل کو خاص اہمیت دے ورنہ اسے اس علاقے سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی حمایت و تعاون کے نتیجے میں عراق و شام میں دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی شکست کے بعد مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر امریکی سیاستدانوں کی تنقیدوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں