آئی فون سے بھی زیادہ پتلا ٹی وی متعارف

آئی فون سے بھی زیادہ پتلا ٹی وی متعارف

بیجنگ: دنیا بھر میں ٹیلی ویژن بنانے والے سب سے بڑے ملک چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ متعارف کروادیا جو کہ آئی فون 8 سے بھی زیادہ پتلا ہے۔
چین اس وقت ٹی وی تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ دنیا میں فروخت ہونیوالے ٹی وی سیٹس میں سے 60 فیصد تیار کرتا ہے لیکن اب اس نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ بھی تیار کرلیا ہے۔چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی مارکیٹ میں متعارف کروادیا ہے جو کہ ا?ئی فون 8 سے بھی زیادہ پتلا ہے۔
ٹی وی کی اسکرین صرف 3.65 ملی میٹر ہے اور یہ ٹی وی اتنا ہلکا ہے کہ اسے انگلیوں کی مدد سے اٹھاکر کسی بھی شیشے پر ٹانگ سکتے ہیں۔چینی مارکیٹ میں65 انچ کے ٹی وی کی قیمت 4700 پاو¿نڈز جبکہ 77 انچ ٹی وی کی قیمت 16 ہزار پاو¿نڈز ہے۔