دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 15 سو سے متجاوز

دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 15 سو سے متجاوز

لندن: ایک سال کے دوران دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد میں 15 سو سے بڑھ گئی ہے جو 2015 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ جریدے پی ڈبلیو سی اور سوئٹزرلینڈ کے ایک بڑے بینک یو بی ایس نے کہا ہے کہ نئے ارب پتی افراد میں زیادہ تعداد جنوبی ایشیائی باشندوں کی ہے۔


یوبی ایس اور پی ڈبلیو سی کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کا ایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ اس سال کے دوران ایشیائی ارب پتی دولت مندوں کی تعداد امریکی سرمایہ داروں سے بڑھ گئی۔ اس وقت ایشیا میں 637 دولت مند ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے سرمائے کے مالک ہیں جب کہ ارب پتی امریکی 563 کے ہند سے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایشیا میں سب سے زیادہ ارب پتی چین میں ہیں۔

مال داروں کی فہرست میں یورپ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور اب وہاں 342 ارب پتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے دنیا بھر میں نہ صرف ارب پتی سرمایہ داروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ان کی مجموعی دولت بھی بڑھی ہے۔ یہ اضافہ 6 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد کا یہ گروپ 1542 دولت مندوں پر مشتمل ہے۔ ان کی اکثریت کمپنیاں اور کاروبار چلاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان امیروں کی کمپنیوں میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ افراد ملازم ہیں جو اپنی محنت سے ان کے لیے دولت کماتے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source