مصر پولیس کے آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک

مصر پولیس کے آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک

قائرہ: مصر کی انتظامیہ نے جنوبی علاقے میں 13 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداریکے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن ملک کے جنوبی علاقے کے ایک فارم میں کیا گیا، جسے دہشت گرد تربیت اور بھرتیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے، جبکہ آپریشن میں رائفلز اور دھماکا خیز بیلٹس بھی برآمد کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ صوبے نیو ویلی کے جنوب مغربی علاقے میں کیے گئے اس آپریشن میں تنظیمی مٹیریل اور مذہبی کتابیں بھی برآمد ہوئیں۔اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد آیا 20 اکتوبر کو صحرائی علاقے میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ملوث تھے یا نہیں، جس میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد تنظیم نے قبول نہیں کی تھی، لیکن مصر میں فورسز کی داعش کے خلاف لڑائی جاری ہے جس کے حملوں میں سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔حملہ مصر کے شمالی صوبے سینائی میں کیا گیا، تاہم داعش کی موجودگی جنوبی مصر اور نیل ڈیلٹا تک پھیل چکی ہے۔

واضح رہے کہ داعش گزشتہ سال دسمبر سے اب تک قبطی عیسائیوں کے تین چرچ پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرچکی ہے، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے.

مصنف کے بارے میں