مخالفین مجھے بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، میرا

مخالفین مجھے بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، میرا

لاہور :فلمسٹارمیرا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ بس بات ہوتی ہے تویہ کہ میرا ایسی ہے تومیرا ویسی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔ مخالفین ماضی کی طرح آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں