چودھری نثارکاملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کافیصلہ

چودھری نثارکاملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشترکہ دوست نوازشریف اور چودھری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ اور ن لیگ کے رہنما چودھری نثار کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،چودھری نثارچندروزمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغازکریں گے۔قریبی ذرائع کا کہناہے کہ چودھری نثاررکن پنجاب اسمبلی کا حلف بھی اٹھائیں گے۔جبکہ مشترکہ دوست نوازشریف اورچودھری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔

واضح رہے کہ چودھری نثارکی لندن میں نوازشریف کے بیٹوں سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں تمام گلے شکوے دور کیے گئے ہیں۔