نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے نہیں سیکھا ، چوہدری نثار

 نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے نہیں سیکھا ، چوہدری نثار

راولپنڈی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماءچوہدری نثار علی خان نے سیاست میں دبنگ انٹری دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چکری میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے نہیں سیکھا ۔ مجھے انتخابات کے بعد بھی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر میں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف نے میری بات مانی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ میں نے اپنی پوری زندگی مسلم لیگ (ن) میں گزار دی مگر غلامی نہیں کی۔