افغانستان میں خودکش کار بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش کار بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ12 زخمی ہو گئے ۔ 


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالرحمان نے بتایا کہ صوبہ وردک کے ضلع میدان سابار میں خودکش حملہ آور نے پولیس گاڑیوں کے ایک مرمتی سینٹر میں بارود سے بھری کار کو اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ12زخمی ہو گئے ۔

تاہم فی الحال کسی بھی دہشتگرد تنظیم کی جانب سے تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔