ایشین ہاکی چیمپئن شپ: پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

ایشین ہاکی چیمپئن شپ: پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
image by facebook

مسقط : پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپٗن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست سے دوچار کیا۔


تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ، دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ چار چار گول سے برابر رہا جس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کیا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح اپنے نام کی۔