وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام آج  نشر کئے جانے کا امکان

 وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام آج  نشر کئے جانے کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارتی قبضے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،  وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام آج  نشر کئے جانے کا امکان ہے جس میں‌ وہ موجودہ معاشی بہتری کے حوالے سے بھی قوم  کو آگاہ کریں‌ گے. اس کے علاوہ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستانی کوششوں سے قوم کو آگاہ کریں گے ۔

کشمیر پر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف آج مقبوضہ وادی اور پاکستان بھر میں ایک جانب یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، تو دوسری جانب حکومت کے خلاف جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔ اس ساری صورتحال میں وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں اور ان کا پیغام نشر کئے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کا یوم سیاہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے واضح طور پر قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کر دیا ہے، 5 اگست کے بعد کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، کشمیر میں تین ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا۔