سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب
Image Source: File Photo

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب ہے، شوگر لیول نارمل نہ ہونے کے سبب گردے و مثانہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پلیٹ لیٹس گرنے کی شکایت بھی درپیش ہے۔


 

تفصیلات  کے مطابق ، سابق صدرآصف زرداری جسمانی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہیں، ان کے مثانے میں موجود غدود کی غیر معمولی پھولنے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے مہروں میں بھی تکلیف بدستور موجود ہے جس کیلئے ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔

 

ہسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے معائنے کیلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن کے علاوہ پیتھالوجسٹ و یورالوجسٹ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

 

 رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے کہا ہے  کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں تاہم مہروں میں تکلیف موجود ہے۔