پشاور مدرسے میں دھماکہ , 7 افراد ہلاک 70 زخمی

blast, Madrasa , Pesghawar , KPK
کیپشن: Huge Blast in Peshawar Madrasa

پشاور کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے  میں دھماکے کی اطلاع ۔دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں ۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ دیر کالونی کے مدرسے میں ہوا ہے ،  دھماکے میں 70 طلبہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔ 

دھماکے کے بعد امدادی  کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے گیارہ کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق دھماکے کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہناہے کہ  دھماکے کی نوعیت کے متعلق کچھ کہناقبل از وقت ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل لوگوں نےاپنی مدد آپ کےتحت بیس بچوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کردیا تھا۔ زخمیوں میں چند بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ 

زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق مذکورہ مدرسے میں سو  سے زائد بچے زیر تعلیم تھے ، دھماکے کی آواز کافی زوردار تھی ۔ اور اسکے بعد وہاں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی .

بم ناکارہ بنانے والی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو سیل کردیا گیا ہے ۔ غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ پرجانے کی اجازت نہیں ہے ۔ 

ایس پی سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسے میں بارودی مواد سے بھرا بیگ رکھا گیا تھا، ایک شخص نے مدرسہ میں بارودی مواد سے بھرا بیگ رکھا۔ مشکوک شخص صبح 8 بجے مدرسہ میں داخل ہوا، دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدرسے میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے، دھماکے کے وقت بچے حصول تعلیم میں مصروف تھے، شہید اور زخمی بچوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔