پاکستان میں عالمی وبا کی دوا کی قیمت میں 1629 روپے کمی 

 corona , Virus, Pakistan , deaths ,Health
کیپشن: Corona drug price in Pakistan reduced by Rs 1629

اسلام آباد: عالمی وبا  کے خلاف استعمال ہونے والی دوا کی قیمت میں 1629 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

جس کے بعد ریمیڈ سوئیر انجکشن کی قیمت 9244 روپے ہوگئی ہے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ)  نے ریمیڈ سوئیر انجکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ریمیڈ سوئیر انجکشن کی قیمت 10873 روپے  سے 9244 روپے ہوگئی ہے ۔ 

وضح رہے کہ عالمی وبا کے سبب پاکستان میں مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے 773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہے۔