دبئی جانے والے مسافروں کو عالمی وبا کے پی سی آر کے 2 ٹیسٹ کروانا ہوں گے 

 Passengers, traveling, global,CR , Test , Pakistan , Visitors
کیپشن: Passengers traveling to Dubai will have to undergo two tests for the global epidemic CR

دبئی :  متحدہ عرب امارات نے دنیا کے مختلف ممالک کےمسافروں کے لیے دو الگ الگ کیٹگریز کا اعلان کردیا ہے ۔ جس کا اطلاق26 اکتوبر سے  کردیا گیا ہے ۔ 

عرب کے سب سے بڑےخبررساں  ادارے العریبیہ کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کو 2 بار  عالمی وبا  کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ 

پہلی بار انہیں اپنے ملک کی رجسٹرڈ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانا ہوگا   جب کہ دبئی پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ 

انہوں  نے کہا کہ نیگیٹو رپورٹ آنے کی صورت میں مسافر کو 96 گھنٹوں کے دوران دبئی ہر صورت پہنچنا ہوگا۔

دبئی حکام کا کہناہے کہ یہ باپندی صرف ورکرز یا دبئی میں مقیم افراد کے لیے نہیں ہے بلکہ وہ بھی سیاحتی ویزے اور وزٹ ویزہ والوں پر بھی پابندی عائد ہوتی ہے ۔ 

دبئی کے امیگریشن حکام کا کہناہےکہ دبئی دنیا بھر میں سیاحتی حب بن چکا ہے ۔ تاہم ہم نے بین الااقوامی قوانین کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا ہوا ہے ۔ 

امیگریشن حکام کا کہناہے حکومتی ایس او پیز  کے مطابق دبئی ، ابوظہبی اور دیگر اماراتی ریاستوں میں دیگر عرب علاقوں کی بہ نسبت کم کیسز دیکھنے میں آئے تھے کیونکہ صحت کے معاملات دیکھنے والے اداروں کی جانب سے بہترین انداز میں کام کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات دوسرے عرب ممالک سے عالمی وبا کے شکنجے سے نکل سکا ہے ۔