ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو عوام کیساتھ اسلام آباد جائینگے:بلاول بھٹو زرداری 

Bilawal Bhutto adresses in Skardu
کیپشن: Bilawal Bhutto adresses in Skardu
سورس: Image Source : File Photo

اسکردو :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکردو جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کسی کٹھ پتلی کسی سلیکٹڈ کا ساتھ نہیں دینگے ،اسلام آباد کو پیغام بھجوانا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام بھٹو کے ساتھ ہیں،اگر اب ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو عوام کیساتھ اسلام آباد جائینگے،انہوں نے کہا  عوام کا جوش دیکھ کر یقین ہو گیا جیت پیپلزپارٹی کی ہو گی ،پیپلزپارٹی کی نئی نسل کی جدو جہد شروع ہو چکی ہے ،تحریک انصاف والے یہاں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ،پاکستان میں پی ٹی آئی کے نام سے تباہی شروع ہوئی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں اگر ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو عوام کیساتھ اسلام آباد جائینگے ،مجھے آپ کے خواب پورے کرنے ہیں ،ہمارے نمائندوں کو ہر علاقوں سے جتوانا ہے ،پشاور دھماکے سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اتنی قربانی اور جدو جہد کے بعد ہم اس قسم کی دہشتگردی کے واقعات پھر بھی دیکھ رہے ہیں،بہت مشکل سے ہمارے بہادر افسران ،پولیس اور فوج نے ان دہشتگردوں کو شکست دی تھی ، ہم حکومت وقت اور عمران خان سے اپیل کر تے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں ۔

گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت چند دن کی مہمان ہے ،ہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے ملک بھر میں جمہوریت بحال کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک جھوٹی جماعت ہے، جس کی ہر بات دھوکا اور یوٹرن نکلی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہے،الیکشن میں کامیابی کے بعد یہاں سندھ کی طرح مفت علاج کے لیے اسپتال اور بے نظیر مزدور کارڈ لانا چاہتے ہیں۔