سدرن پنجاب نے قائد اعظم ٹرافی 2020 کی پہلی فتح حاصل کرلی

PCB, Cricket, Quaid-e-Azam Trophy
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی

کراچی:سدرن پنجاب نے قائد اعظم ٹرافی 2020 کی پہلی فتح حاصل کرلی۔ سدرن پنجاب نے ناردرن کو اننگز اور 96 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق ناردن نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور ان کی پوری ٹیم 165 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ سدرن کی جانب سے پہلی اننگز میں زاہد محمود نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

165 رنز کی جواب میں سدرن نے پہلی اننگز میں 507 رنز پر ڈکلیئر کی ۔ سدرن پنجاب کی جانب سے حسین طلعت نے 253 جبکہ کپتان شان مسعود نے 134 رنز کی اننگز کھیلی ۔ 

دوسری اننگز میں  بھی نادرن کی ٹیم صرف 246 رنز ہی بنا سکی۔ حماد اعظم 73 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ زاہد محمود کی 6 جبکہ محمد عباس کی 2 وکٹوں نے سدرن کی فتح لکھ دی۔