فلپائن میں مرغے کے پنجے سے پولیس افسر ہلاک 

Philippines, rooster
کیپشن: فوٹو: سکرین شارٹ

ثمار: غیر قانونی کھیل" مرغوں کی لڑائی" پر چھاپہ مارنے والا پولیس افسر مرغے کا پنجے لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں مرغوں کی لڑائی کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔ لیکن شمالی ثمار میں پولیس افسر کو اطلاع ملی کہ مرغوں کا خونی کھیل جاری ہے جس پر پولیس افسر نے چھاپہ مارا اور مالکان سمیت مرغوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ لیکن شاید پولیس افسر کو یہ معلوم نہیں تھا کہ مرغے کے پنجے میں بلیڈ لگا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے بلیڈ  پولیس افسر کی دائیں ٹانگ میں جا لگا ،زخم اس قدر گہرا تھا کہ ان کی ٹانگ کی رگ کٹ گئی اور پولیس افسر اس زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے صوبائی پولیس چیف کرنل آرنل نے کہا کہ جب مجھے واقعے کا علم ہوا تو مجھے اس پر یقین نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے 25 سالہ پولیس کے کیریئر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک  مرغے کی وجہ سے پولیس افسر جاں بحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا۔