معروف سیاست دان کشمالہ طارق کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Kashmala Tariq, Dance Video,PPP,Kashmala Wedding
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد: معروف خاتون سیاست دان کشمالہ طارق کی ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،کشمالہ طارق کی ڈانس کرتی یہ ویڈیو ان کی اپنی شادی کی ایک تقریب کی ہے جہاں وہ اپنے قریبی عزیزوں کیساتھ ڈانس کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کشمالہ طارق  حال ہی  میں قریبی عزیزوں کی موجودگی میں بزنس مین وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں  ،کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے ،اس سے قبل ان کی شادی کینیڈین پاکستانی نژاد تاجر طارق رشید سے ہوئی تھی ،کشمالہ طارق ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں ،کشمالہ طارق کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کے دوست احبا ب کی طرف ڈھولکی کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کشمالہ طارق کو اپنے دوست احباب کیساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

8f25417a93ea432ad192cf908bd25577

واضح رہے شادی کی تقریبا ت ابھی جاری ہیں جن میں 29 اکتوبر کو محفل میلاد ،30 اکتوبر کو قوالی اور 31 اکتوبر کو ولیمے کا انعقاد کیا جائے گا ۔