جشن آمد رسول ﷺ  کے موقع پر ابوظہبی میں بڑی سہولت

Abu Dhabi,free partking,12 rabi-ul-awal,
سورس: https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Hazza_Bin_Zayed_Street_-_Abu_Zabi_-_United_Arab_Emirates_11_-_panoramio.jpg


ابو ظہبی : 12 ربیع الاول کے موقع پر ابو ظہبی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 29 اکتوبر بروز جمعرات کے  دن تمام شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت میسر ہو گی۔


تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 29 اکتوبر سے 31اکتوبر پر شہر بھر میں گاڑیوں کی پارکنگ پر کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی اور عوام کیلئے یہ بالکل مفت ہو گی اور یہ سہولت 12ربیع الاول کی مناسبت سے فراہم کی جا رہی ہے۔


اس موقع پر انتظامیہ نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی کہ اس سہولت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں گاڑیاں غلط جگہ پر پارک نہ کی جائیں تاکہ ٹریفک کا بہائو متاثر نہ ہو سکے اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے یا شہر میں کسی قسم کا ٹریفک جام نہ ہو۔


ابو ظہبی میں پارکنگ فیس 200 درہم تک وصول کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے نوٹیفکیشن سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر  دیا ہے اور وہاں پر ابوظہبی کے لوگ تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔