قومی کک باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان سے عامر خان کا رابطہ ، لاہور میں مقابلے کی دعوت

Amir Khan boxer, Kick boxing
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: عامر خان نے  قومی   باکسر کو لاہور میں باکسنگ مقابلے میں شرکت کی دعوت  دیدی۔ نثاراحمدخان 52 کلو گرام ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں  کک باکسنگ کے نیشنل  اور باکسنگ میں سندھ چیمپئن ہیں۔ نثار احمدخان کک باکسنگ اورباکسنگ میں نیشنل اور صوبائی سطح پر کئی میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کک باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان کی قسمت  تب کمکی چمکی جب  ان سے  انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر عامر خان نے رابطہ کیا۔ اور انہیںلاہور میں باکسنگ مقابلے میں شرکت کی دعوت  دیدی۔ جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باکسر عامر خان نے رابطہ کیا جس پر بہت خوش ہوں۔ عامر خان نے مجھے لاہور میں ہونے والی فائٹ کے لیے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں اچھی کارکردگی سے عامر خان کو متاثر کرنا چاہتا ہوں۔نثار احمد خان نے کہا کہ انٹرنیشنل میں لیول پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی یاد رہے کہ نثاراحمد چائے کے ہوٹل پر کام کرتے ہیں۔وسائل نہ ہونے کے باعث قومی چیمپئن  چائے کے ہوٹل پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ دن بھر چائےکے ہوٹل پر کام کرنے کے بعد شام میں باکسنگ اور کک باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہیں