انجری وکٹ لینے کے بعد سیلیبریٹ کرنے کے انداز سے نہیں ہوئی، حسن علی

Hassan Ali, Babar Azam, Shadab Khan
کیپشن: فوٹو حسن علی ٹوئٹر

کراچی:  گزشتہ برس سے فٹنس مسائل کا شکار تھا۔ انجری سے نجات حاصل کر لی تھی لیکن دوبارہ انھیں انجری مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔اس دوران کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔یہی سوچ تھی کہ واپس آنا ہے اور پاکستان کیلیے کھیلنا ہے ۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 15 ماہ کے دوران بہت زیادہ محنت کی ہے ۔خوشی ہے اب انجری سے نجات حاصل کر لی ہے ۔انہوں ںے کہا کہ یہ افواہیں غلط ہیں کہ انجری وکٹ لینے کے بعد سیلیبریٹ کرنے کے انداز سے نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کا میرا مخصوص انداز نہیں بدلے گا۔

ڈومیسٹک  کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی پچز بولرز اور بلےبازوں دونوں کیلیےساز گار ہونی چاہیے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کوکا بورا گیند کا استعمال خوش آئند ہے۔کوکا بورا گیند کرنے لیے تھوڑی محنت کرنی پڑتی ہے ۔اس بال سے بولنگ میں فاسٹ بولر کو زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

شاداب خان کو نائب کپتان بنائے جانے پر حسن علی نے کہ شاداب خان کا نائب کپتان بننا اچھا فیصلہ ہے۔اچھی بات ہے شاداب کے نائب کپتانی میں کھیلوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ شاداب اور بابراعظم کو زمہ داری دینے کے بعد تھوڑا وقت دینا ہوگا ۔