متحدہ عرب امارات کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا 

Netanyahu,Abu Dhabi
کیپشن: فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات دورہ سے قبل اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کیساتھ ابوظہبی کے تعلقات دوبارہ بحال ہونے پر سب سے پہلے وہ خود ابو ظہبی کی سرزمین پر جانا چاہتے ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے اپنی حکو مت کے دیگر وزرا اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو دبئی جانے سے روک دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اپنے دورہ ابو ظہبی سے قبل کسی وزیر یا اعلی حکومتی عہدیدار کو جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں۔ متعدد اسرائیلی وزرا نے متحدہ عرب امارات کے حکومت میں شامل اپنے ہم منصب وزرا سے رابطے کرکے ان کے ساتھ بات چیت اور دوروں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کیا تھا تاہم نیتن یاہو نے انہیں اپنے دورے سے قبل امارات جانے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ نیتن یہ چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے شخص ہوں جو ابو ظبی کا دورہ کریں۔ تاہم اس دورے کے موقعے پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان ہوسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد 15 ستمبر کو دونوں ملکوںکے درمیان امریکہ کی نگرانی میں واشنگٹن میں دستخط ہوئے تھے۔