پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا 

Pakistan,UNO,UAE,USA
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن:پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایسا اعلان کر دیا جس نے غیر مسلم طاقتوں کے ہوش اُڑا دئیے ہیں ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے ۔

تفصیلات کے مطابق منیر اکرم نے گریٹر اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرب ممالک نے اپنے اندرونی و بیرونی معاملات کی وجہ سے اسرائیل کو تسلیم کیا لیکن یہ بات سب کو جان لینی چاہیے کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کر کے انہوں نے کشمیرسمیت فلسطین کاز کو نقصان پہنچا یا ہے پاکستان جوہری اور عسکری طاقت رکھنے والا ملک ہے کوئی بھی پاکستان کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا ۔

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا قیام 1948 میں عمل میں آیا تھا۔ اس بات کو سات دہائیوں سے زائد وقت گزر چکا ہے مگر اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ یو اے ای کے بعد دیگر عرب  اور مسلم ممالک  کے درمیان بھی اسرائیل امن معاہدے جلد طے پا جائے گا ۔