اسلام مخالف مواد ،پاکستان نےفرانس کیخلاف انتہائی قدم اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا 

Shahmehmood Qureshi,France,Pakistan,OIC
کیپشن: Image Source: Twitter

اسلام آباد :فرانس میں اسلام مخالف مواد کی اشاعت پر پاکستان نے انتہائی قدم اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،پاکستان نے اسلام مخالف مواد کی اشاعت کے بعد نائیجریا میں ہونے والے اوآئی سی اجلاس میں قرار داد پیش کرنے کا اعلان کر دیا ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے مسلم امہ یکجا ہو جائے ۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف مہم پر اجتماعی فیصلے کا وقت آگیا، انہوں نے کہا کہ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب ہولو کاسٹ کیخلاف منظم مہم پر پابندی لگائی جا سکتی ہے تو کیوں اسلام مخالف مواد پر پابندی نہیں لگائی جاتی ،وقت آگیا ہے کہ اب اسلام مخالف مواد کو روکنے کیلئے مسلم امہ یکجا ہو ،اسی سلسلے میں ہم نائیجریا میں ہونے والے او آئی سی اجلاس قرارداد پیش کرنے جا رہے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام مخالف مہم بڑھتاہوا ٹرینڈ ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان نے کی ہے،انہوں نے اپنی یو این تقریر میں کہا تھا کہ رجحان پر قابو نہ پایا تو معاملات بگڑیں گے،اسی مہم کو روکنے کیلئے ہم آئندہونے والے او آئی سی اجلاس میں قرار داد پیش کرینگے ۔