نیوزی لینڈ کے خلاف فتح قومی ٹیم نے سکیورٹی فورسز کے نام کر دی

نیوزی لینڈ کے خلاف فتح قومی ٹیم نے سکیورٹی فورسز کے نام کر دی
کیپشن: نیوزی لینڈ کے خلاف فتح قومی ٹیم نے سکیورٹی فورسز کے نام کر دی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم  نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سکیورٹی فورسز کے نام کر دی۔

محمد حفیظ نے میچ کے بعد فاتح ٹیم کے ہمراہ سیلفی ٹوئٹ کی اور لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’بوائز ویل ڈن، سخت محنت جاری رکھیں، پاکستان زندہ باد۔ محمد حفیظ کی اس ٹوئٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

d0b34688d67358e1bc55287602e14282

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔